عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہوگا، گزشتہ سیزن کے مقابلے 18فیصد زائرین زیادہ آئیں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ

جدہ ۔ 29 اگست (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ موسم کے لئے نئی اسکیموں کا اعلان کردیا۔امسال عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم مطابق 31اگست سے ہوگا۔ حجاج کا آخری قافلہ 14ستمبر کو واپس معتلقہ ممالک روانہ ہوگا۔وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے جدہ میں وزارت کے زیر انتظام حج و عمرہ فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ نئے عمرہ موسم …

جدہ ۔ 29 اگست (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ موسم کے لئے نئی اسکیموں کا اعلان کردیا۔امسال عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم مطابق 31اگست سے ہوگا۔ حجاج کا آخری قافلہ 14ستمبر کو واپس معتلقہ ممالک روانہ ہوگا۔وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے جدہ میں وزارت کے زیر انتظام حج و عمرہ فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ نئے عمرہ موسم کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔سعودی میڈیا کے مطابق سیکرٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان کا کہنا تھا کہ نئے عمرہ موسم کی حکمت عملی عمرے پر آنے والوں کیلئے عمدہ خدمات پیش کرنے کی ہے۔ نئے عمرہ موسم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 18فیصد افراد زیادہ آئیں گے۔

مزید خبریں