عمرہ و زیارات کے لئے جانے والے زائرین کے لاپتہ ہونے سے متعلق سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ارسال

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمرہ و زیارات کےلئے جانے والے زائرین کے لاپتہ ہونے سے متعلق سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ارسال کر دیا۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور خان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری شمشیر علی مزاری نے بتایا کہ عمرہ اور زیارت کے لئے جانے والوں کا ڈیٹا ہماری وزارت کے پاس نہیں ہوتا، …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمرہ و زیارات کےلئے جانے والے زائرین کے لاپتہ ہونے سے متعلق سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ارسال کر دیا۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور خان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری شمشیر علی مزاری نے بتایا کہ عمرہ اور زیارت کے لئے جانے والوں کا ڈیٹا ہماری وزارت کے پاس نہیں ہوتا، عمرہ پر جانے والے لاپتہ زائرین کا ڈیٹا امیگریشن والوں کے پاس ہے۔سپیکر نے کہا کہ جوائنٹ میٹنگ کرا دیں۔شمشیر مزاری نے اس کی حمایت کی اور سپیکر نے یہ سوال قائمہ کمیٹی کو ارسال کردیا۔