عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ عمران خان چودہ اگست تک وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیں، پی ٹی آئی کو ڈلیور کرنے کے لئے بہت ہی سخت محنت کرنی ہوگی کیوں کہ عمران خان کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔شہباز شریف کی انتخابی مہم کو …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ عمران خان چودہ اگست تک وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیں، پی ٹی آئی کو ڈلیور کرنے کے لئے بہت ہی سخت محنت کرنی ہوگی کیوں کہ عمران خان کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔شہباز شریف کی انتخابی مہم کو نواز شریف کی مکمل حمایت حاصل تھی، مریم نواز شہباز شریف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں، نواز شریف کی تباہی کی ذمہ داری مریم نواز ہے،نواز شریف سمجھتے تھے کہ جیل جا کر مظلومیت کا ووٹ لے لیں گے مگر ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا۔