عوامی نیشنل پارٹی کا مولانا خان زیب کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان

پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی نے مولانا خان زیب کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے مولانا خان زیب اور ان کے ساتھیوں پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ صرف عوامی نیشنل پارٹی پر نہیں بلکہ پختون شعور، امن اور …

پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی نے مولانا خان زیب کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے مولانا خان زیب اور ان کے ساتھیوں پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ صرف عوامی نیشنل پارٹی پر نہیں بلکہ پختون شعور، امن اور مزاحمتی سیاست پر حملہ ہے۔اپنے بیان میں صوبائی صدر میاں افتخار نے کہا کہ مولانا خانزیب جیسے بہادر، نظریاتی، اور پرامن عالمِ دین کا یوں سرِ عام قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کو ایک بار پھر کھلی چھوٹ مل گئی ہے ۔

میاں افتخار حسین نے اعلان کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا تین روزہ سوگ منائے گی، تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کارکنان شہدا کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں۔پارٹی جھنڈوں کے ساتھ احتجاج اور ماتم کے طور پر کالے جھنڈے بھی لگائیں۔میاں افتخار حسین نے نے کارکنان سے حوصلے، اتحاد اور تنظیمی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی انہیں اس دلخراش واقعے کی اطلاع ملی ہے، اور وہ فوری طور پر باجوڑ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ کارکنان، لواحقین، اور مقامی قیادت سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں