عوامی نیشنل پارٹی کی اے این پی ٹانک کے جنرل سیکرٹری نصیب اللہ محسود کے بھائی کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، نائب صدر شاہی خان شیرانی اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے اے این پی ٹانک کے جنرل سیکرٹری نصیب اللہ محسود کے بھائی پروفیسر ڈاکٹر گلاور خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں نصیب اللہ اور ان کے خاندان …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، نائب صدر شاہی خان شیرانی اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے اے این پی ٹانک کے جنرل سیکرٹری نصیب اللہ محسود کے بھائی پروفیسر ڈاکٹر گلاور خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں نصیب اللہ اور ان کے خاندان کے ساتھ شریک ہے۔ پیر کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔