اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، عوام میں محمد نواز شریف کی مقبولیت کا بڑھتا ہوا گراف سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا۔ جمعرات کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے …
عوام میں محمد نواز شریف کی مقبولیت کا بڑھتا ہوا گراف سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، عوام میں محمد نواز شریف کی مقبولیت کا بڑھتا ہوا گراف سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا۔ جمعرات کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہر شعبے میں پاکستان کی دردمندی سے خدمت کی، احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف استغاثہ کچھ ثابت نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات جیت کر ایک بار پھر حکومت بنائے گی کیونکہ ”پوری قوم کا ایک ہی ہے نعرہ ،نواز شریف آئے گا دوبارہ“۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہ دریا ہے جو اپنا راستہ خود بنائے گا۔








