ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ کی زیر صدارت ریونیو امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا
عوام کو بہتر ریوینیو خدمات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 10 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ کی زیر صدارت ریونیو امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں اے ڈی ایل آر چوک سرور شہید، تحصیلدار، واصل باقی نویس، گرداوران، پٹواریان اور دیگر فیلڈ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ریکوری و ای آبیانہ، KMI، پینڈنگ رپورٹس، ویلیویشن ٹیبل، پلس پراجیکٹ کے تحت ونڈہ جات اور انتقالات کی درستگی سمیت کھوٹ ایشوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اقبال لانگ نے متعلقہ افسران کو مقررہ اہداف کے حصول، زیر التواء امور کی بروقت تکمیل اور ریونیو ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر ریونیو خدمات کی فراہمی اور سرکاری امور میں شفافیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں








