عوام کو درپیش مسائل حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر برائے قومی صحت، خدمات، ضوابط و رابطہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملک بھر میں متوازن ترقی کے لیے وسائل کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت، خدمات، ضوابط و رابطہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملک بھر میں متوازن ترقی کے لیے وسائل کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان وافر قدرتی اور انسانی وسائل سے مالامال ملک ہے اور یہ ہرگز کوئی غریب ملک نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اصل چیلنج ایک ایسا موثر اور شفاف طریقہ کار وضع کرنا ہے جس کے ذریعے وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جا سکے تاکہ تمام علاقے اور شہری اس سے یکساں طور پر مستفید ہو سکیں۔