عوام کو ریلیف فراہم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت

لاہور ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو یہاں دی جانے والی بریفنگ کے دوران دی۔ وزیراعظم کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے صوبہ پنجاب میں …

لاہور ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو یہاں دی جانے والی بریفنگ کے دوران دی۔ وزیراعظم کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے صوبہ پنجاب میں سماجی و معاشی ترقی، زراعت اور صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی بریفنگ میں موجود تھے۔

Leave a Reply