عوام کو لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کی لعنت سے جلدہی نجات مل جائے گی،وفاقی وزیرسکندرحیات بوسن

ملتان۔20 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیرفوڈ اینڈ سکیورٹی سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کی لعنت سے جلدہی نجات مل جائے گی ،وزیراعظم محمد نوازشریف نے الیکشن سے قبل عوام سے جووعدے کیے تھے وہ وعدے حقیقت بن رہے ہیں، میٹروبس منصوبہ وزیراعظم کا اہلیان ملتان کیلئے خوبصورت تحفہ ہے،عوامی ترقی اورخوشحالی کے منصوبے جاری …

ملتان۔20 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیرفوڈ اینڈ سکیورٹی سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کی لعنت سے جلدہی نجات مل جائے گی ،وزیراعظم محمد نوازشریف نے الیکشن سے قبل عوام سے جووعدے کیے تھے وہ وعدے حقیقت بن رہے ہیں، میٹروبس منصوبہ وزیراعظم کا اہلیان ملتان کیلئے خوبصورت تحفہ ہے،عوامی ترقی اورخوشحالی کے منصوبے جاری رہیں گے ،امپروومنٹ روڈ ہیڈ محمدوالا روڈ تاملتان کینٹ براستہ سورج میانی پل کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکندربوسن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے،عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، حلقہ کی تعمیروترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے

Leave a Reply