عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استعمال کرکے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں،جسٹس (ر) سردار محمد رضا

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استمعال کرکے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں ۔عام انتخابات کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو پیغام ووٹروں کے نام جاری کیا گیا …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استمعال کرکے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں ۔عام انتخابات کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی جانب سے آڈیو اور ویڈیو پیغام ووٹروں کے نام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ 25جولائی کو عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا صحیح استمعال کرکے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں۔