اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) عید قربان کے پیش نظر ڈیپ فریزر اور ریفریجیریٹر کی فروخت میں عام دنوں کے مقابلہ میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عید سے دو تین روز پہلے فروخت کے حجم میں دوگنا اصافہ متوقع ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی الیکٹرانک مارکیٹ کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح …
عید قربان ، ڈیپ فریزرز اور ریفریجیریٹرز کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) عید قربان کے پیش نظر ڈیپ فریزر اور ریفریجیریٹر کی فروخت میں عام دنوں کے مقابلہ میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عید سے دو تین روز پہلے فروخت کے حجم میں دوگنا اصافہ متوقع ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی الیکٹرانک مارکیٹ کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈیپ فریزر اور ریفریجیریٹر کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ لوگ قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کیلئے فریج اور ڈیپ فریزر خریدتے ہیں اور عید قربان کے موقع پر ان کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔








