غاضب بھارت کو کشمیرپر غیر قانونی قبضہ چھوڑنا پڑے گا ، علی امین خان گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ غاضب بھارت کو کشمیرپر غیر قانونی قبضہ چھوڑنا پڑے گا ، ہوسٹن میں سفاک مودی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں اور ہندو فاشسٹ ایجنڈے کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں انٹرنیشنل ہیومینٹرین فاﺅنڈیشن …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ غاضب بھارت کو کشمیرپر غیر قانونی قبضہ چھوڑنا پڑے گا ، ہوسٹن میں سفاک مودی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں اور ہندو فاشسٹ ایجنڈے کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں انٹرنیشنل ہیومینٹرین فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاکستانی کشمیری اور مقامی کمیونٹی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سمیت دُنیا کے تمام ممالک میں مودی حکومت کے فاشسٹ نظریے کے خلاف دُنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں پاکستان کی حکومت کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پہلی دفعہ دُنیا کے پچاس سے زائد ممالک مسئلہ کشمیر پرپاکستانی موقف کی تائید کررہے ہیں اور مختلف یورپی اور امریکن پارلیمنٹ میں بھی مقبوضہ کشمیر پر ہندو انتہاپسندی پر بات ہو رہی ہے ۔علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ مودی جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کریں گے اور اُس کو مقبوضہ کشمیر پر قبضہ ہر حال میں چھوڑنا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ جتنے افراد مودی کے جلسے میں ہوں گے اس سے دوگنی تعداد میںلوگ اس کے انتہا پسند رویے اور فاشسٹ ازم کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنا تاریخی خطاب کریں گے اور اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم اور انسانیت سوز اقدام سے آگاہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ دُنیا بھارت کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے اپنا غاصانہ قبضہ فوری طور پر ختم کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت کا حق دے۔