غریب اور متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان کا جلوزئی نوشہرہ میں ہاوسنگ فلیٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں پورے ملک میں منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو جلوزئی نوشہرہ میں ہاوسنگ فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔وزیر اعظم کو اس موقع پر صوبائی ہاوسنگ اتھارٹی حکام کی طرف سے منصوبہ پر …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں پورے ملک میں منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو جلوزئی نوشہرہ میں ہاوسنگ فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔وزیر اعظم کو اس موقع پر صوبائی ہاوسنگ اتھارٹی حکام کی طرف سے منصوبہ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ جلوزئی ہاؤسنگ منصوبہ 8,631 پلاٹس پر مشتمل ہے جس میں 5,7,10 اور 20 مرلے کے پلاٹس شامل ہیں۔ اس منصوبہ میں سرکاری ملازمین اور شہری پلاٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے میں اسکول، پارکس، ہسپتال، مساجد، سیوریج، پانی، گیس اور بجلی کی سہولیات موجود ہیں۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں بشمول پشاور، مردان، سوات، چارسدہ اور ہنگو میں بھی ہاؤسنگ منصوبے بنائے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے 6 مہینوں میں کل 30,788 یونٹس تیار کیے جائیں گے۔اس موقع پروزیر اعظم نے فلیٹس حاصل کرنے والے افراد میں مالکانہ دستاویزات بھی تقسیم کیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں پورے ملک میں منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔