غزہ، کنویں میں گر کر ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی

غزہ ۔28دسمبر (اے پی پی):غزہ میں کنویں میں گر کر ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی۔ العربیہ کے مطابق غزہ کے شعبہ شہری دفاع نے اعلان کیا کہ شمالی غزہ کے علاقے السودانیہ میں پانی کے ایک کنویں میں گرنے والا بچہ چند گھنٹوں تک جاری رہنے والی امدادی کوششوں کے بعد جاں بحق ہو گیا۔شہری دفاع نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم نے السودانیہ کے علاقے میں …

غزہ ۔28دسمبر (اے پی پی):غزہ میں کنویں میں گر کر ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی۔ العربیہ کے مطابق غزہ کے شعبہ شہری دفاع نے اعلان کیا کہ شمالی غزہ کے علاقے السودانیہ میں پانی کے ایک کنویں میں گرنے والا بچہ چند گھنٹوں تک جاری رہنے والی امدادی کوششوں کے بعد جاں بحق ہو گیا۔شہری دفاع نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم نے السودانیہ کے علاقے میں پانی کے کنویں میں گرنے والے بچے کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز شہری دفاع کی ٹیموں نے بچے کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں تاہم آلات کی شدید کمی کے باعث ابتدائی اور سادہ ذرائع استعمال کرنا پڑے۔حادثے کے مقام سے سامنے آنے والے مناظر میں دیکھا گیا کہ شہری دفاع کے اہلکار مٹی اور پانی سے بھری گہری جگہ میں داخل ہو کر کنویں کی گہرائی تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے،یہ کارروائیاں بہت خطرناک حالات میں اور جلدی میں کی گئیں۔

یہ امدادی کوششیں ایسے وقت میں کی گئیں جب غزہ کا علاقہ پہلے ہی انتہائی سنگین انسانی حالات سے دوچار ہے جہاں وسیع پیمانے پر تباہی اور ہنگامی امدادی کارروائیوں کے لیے ضروری وسائل اور آلات کی شدید قلت پائی جاتی ہے جو اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔

 

مزید خبریں