غزہ ، خان یونس پر اسرائیلی بمباری سے 7بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید

97
غزہ پر اسرائیل کے دوبارہ حملوں سے فلسطینیوں کی مصائب کے خاتمے کی امیدیں مایوسی میں بدل رہی ہیں، جرمنی

غزہ۔8جنوری (اے پی پی):غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔ العربیہ اردو کے مطابق شہری دفاع اوروزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں سات بچوں سمیت13 فلسطینی شہید ہوگئے۔سول ڈیفنس نے خان یونس کے مغرب میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پراسرائیلی حملوں میں چار بچوں کی شہادت اور 20 زخمیوں کو منتقل کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ سول ڈیفنس نے ایک اور بیان میں اعلان کیا کہ خان یونس کے جنوب میں واقع علاقے قیزان میں ایک رہائشی مکان پراسرائیلی بمباری کے بعد تین بچوں سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ خان یونس کے جنوب مشرق میں اسرائیلی حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے اس کے علاوہ شہر کے وسط میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری میں بھی 2 فلسطینی شہید ہو ئے ۔