قاہرہ۔12فروری (اے پی پی):مصری وزارت خارجہ نےاعلان کیا ہے کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق مصری وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن …
غزہ سے نقل مکانی کے معاملے پراو آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

مزید خبریں
قاہرہ۔12فروری (اے پی پی):مصری وزارت خارجہ نےاعلان کیا ہے کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق مصری وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک بشمول سعودی عرب، پاکستان، ایران اور اردن کے متعدد وزرائے خارجہ کے درمیان رابطے ہوئے ہیں جن میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رابطوں میں 27 فروری کو قاہرہ میں ہونے والے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی وزارتی اجلاس منعقد کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے، تاکہ فلسطین کے مسئلے پر فلسطینی، عرب اور مسلمان ممالک کے موقف کا اظہارکیا جا سکے اور فلسطینیوں کو ان کے حق خود ارادیت اور ان کی سرزمین میں رہنے کے ناقابل تنسیخ حقوق کی پاسداری کی جائے۔چند روز قبل مصری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ قاہرہ 27 فروری کو مسئلہ فلسطین کی پیش رفت پر ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین اور خطرناک پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے گزشتہ روز العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینیوں سے ہر چیز چھیننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ یا کوئی بھی فریق غزہ کو خرید نہیں سکتا۔احمدابو الغیث نےکہا کہ فلسطینی سرزمین پر کسی اور کے لئے کوئی رعایت نہیں ہے اور عرب ممالک دو ریاستی حل پر متفق ہیں۔








