غزہ کا محاصرہ اور جنگ فوری بند کی جائے، خلیج تعاون کونسل

دبئی ۔18اکتوبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل نے حماس اور اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خلیج تعاون کونسل نے غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا کہ غزہ کی پٹی تک جلد از جلد انسانی امداد پہنچانی چاہیے۔ہم تمام فریقوں سے شہریوں کی حفاظت اور قیدیوں کو رہا کرنے کا …

دبئی ۔18اکتوبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل نے حماس اور اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خلیج تعاون کونسل نے غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا کہ غزہ کی پٹی تک جلد از جلد انسانی امداد پہنچانی چاہیے۔ہم تمام فریقوں سے شہریوں کی حفاظت اور قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو غزہ کی صورتحال کے حوالے سے دو رُخی نہیں دکھانی چاہیے۔انہوں نے اردن اور مصر کے تعاون سے امن کی بحالی کے لیے سعودی اقدام کے لیے خلیج تعاون کونسل کی حمایت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن کی بحالی کے لیے سعودی عرب، یورپی یونین اور عرب لیگ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ جاسم البدیوی نے کہا کہ کونسل نے فلسطینی عوام کے لیے فوری امدادی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے غزہ کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 100 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

مزید خبریں