قاہرہ۔12اکتوبر (اے پی پی):عرب وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بند کرانے کےلیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم اور شہریوں کےلیے امداد کی اجازت دی جائے۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نےقاہرہ میں ہنگامی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر فریقین کی مذمت کرتے ہیں۔ عرب لیگ کے معاون سیکرٹری جنرل …
غزہ کا محاصرہ ختم اور شہریوں کےلیے امداد کی اجازت دی جائے، عرب لیگ

مزید خبریں
قاہرہ۔12اکتوبر (اے پی پی):عرب وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بند کرانے کےلیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم اور شہریوں کےلیے امداد کی اجازت دی جائے۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نےقاہرہ میں ہنگامی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر فریقین کی مذمت کرتے ہیں۔ عرب لیگ کے معاون سیکرٹری جنرل حسام زکی نے اجلاس کے اختتام پر بارہ دفعات پر مشتمل قرارداد جاری کی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ غزہ کے خلاف جنگ فورا بند کی جائے۔ تمام فریق ضبط و تحمل سے کام لیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا گیا کہ ’وہ جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدام کرے۔ عرب وزرائے خارجہ نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے، انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔غزہ پٹی کا پانی اور بجلی منقطع کرنے سے متعلق اسرائیلی فیصلے کو منسوخ کرنے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر ثابت قدمی پر ان کی حمایت کی اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ ’فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اجلاس مسلسل جاری رہے گا۔








