غزہ کو پراپرٹی ڈیل کی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے، فرانس

پیرس ۔12فروری (اے پی پی):فرانس نے کہاہے کہ غزہ کو پراپرٹی ڈیل کی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ فرانس کے صدر یمانوئل میکرون نے غزہ کی پٹی سے متعلق اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی نیوز چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کی کارروائی کا یہ مطلب ضروری نہیں …

پیرس ۔12فروری (اے پی پی):فرانس نے کہاہے کہ غزہ کو پراپرٹی ڈیل کی نہیں سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ فرانس کے صدر یمانوئل میکرون نے غزہ کی پٹی سے متعلق اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی نیوز چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کی کارروائی کا یہ مطلب ضروری نہیں کہ اس کی آبادی کو عدم احترام کا نشانہ بنا کر بے دخل کر دیا جائے۔

انہوں نے فلسطینیوں اور ان کے عرب ہمسایہ ممالک کے احترام کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے غزہ کے لوگوں کو اجتماعی طور پر ان کے وطن سے بے گھر کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ان کا کہنا تھاکہ غزہ کی صورت حال کو ایک پراپرٹی ڈیل سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ فرانس کے صدر کے مطابق غزہ کے لوگوں سے یہ مطالبہ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اپنی سرزمین چھوڑ کر چلے جائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکا20لاکھ غزہ کے افراد کو منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کر سکتا ہے۔