ریاض۔2 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نمائش کے دوران ایک مقامی فوٹو گرافر نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ نمائش میں پیش کردہ کسوہ العکبہ کے ایمان افروز مناظر نے ہر دیدہ ودل رکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ خوبصورتی، پیشہ وارانہ فنی مہارت اور توجہ کے ساتھ غلاف کعبہ کی تصاویر تیار کی …
غلاف کعبہ کے مختلف مراحل کی 25 نادر تصاویر میں نمائش

مزید خبریں
ریاض۔2 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نمائش کے دوران ایک مقامی فوٹو گرافر نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ نمائش میں پیش کردہ کسوہ العکبہ کے ایمان افروز مناظر نے ہر دیدہ ودل رکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ خوبصورتی، پیشہ وارانہ فنی مہارت اور توجہ کے ساتھ غلاف کعبہ کی تصاویر تیار کی گئی ہیں ۔سعودی عرب کے فوٹو گرافر راید اللحیانی نے العربیہ ٹی وی کو بتایا کہ فوٹو گرافی کے ذریعے غلاف کعبہ کی نمائش ان دیکھے مناظر کے نمائشی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس دوران غلاف کعبہ کی سعودی عرب میں صنعت، تیاری اور اس کی تبدیلی کے مراحل پیش کیے گئے ہیں۔ یہ یادگار تصاویر سعودی عرب کے نیشنل آرٹ، حکومت کی غلاف کعبہ کی تیاری کی مہارت اور ثقافتی اقدار کی نشاندہی کرتی ہیں۔








