اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے والے گروہوں کے خلاف آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔ وفاقی ادارے نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قطر، کینیڈا اور سعودی عرب کے نام پر فراڈ کرنے والے متعدد ایجنٹوں کو قانون کی گرفت میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل …
غیر قانونی ویزا ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی اے کا ملک گیر آپریشن، کینیڈا اور قطر کے نام پر لوٹنے والے متعدد ایجنٹ گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے والے گروہوں کے خلاف آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔ وفاقی ادارے نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قطر، کینیڈا اور سعودی عرب کے نام پر فراڈ کرنے والے متعدد ایجنٹوں کو قانون کی گرفت میں لے لیا ہے۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی ٹیموں نے میانوالی، ساہیوال اور سرگودھا سے نفیس رحمان، طارق اشرف اور اعجاز حسین کو گرفتار کیا۔ ملزم طارق اشرف نے کینیڈا کے نام پر 9 لاکھ جبکہ اعجاز نے قطر کے نام پر 15 لاکھ روپے بٹورے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید نیٹ ورکس کی نشاندہی کے لیے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔








