ریاض۔6دسمبر (اے پی پی):سعودی انویسٹمنٹ فنڈ اور فرانس کے بینک بی بی آئی فرانس کے درمیان فائنانسنگ سروسز فراہم کرنے کی مفاہمت پر دستخط ہوگئے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت کا حجم 10 بلین ڈالر ہے۔مفاہمت کے تحت دونوں ملک سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے لیے فائنانسنگ سروسز کے شعبے میں خدمات سر انجام دیں گے۔ مفاہمت کا مقصد سعودی انویسٹمنٹ فنڈ اور فرانسیسی بینک …
فائنانسنگ سپورٹ سروس کے لیے فرانس کے ساتھ 10 بلین ڈالر کی مفاہمت

مزید خبریں
ریاض۔6دسمبر (اے پی پی):سعودی انویسٹمنٹ فنڈ اور فرانس کے بینک بی بی آئی فرانس کے درمیان فائنانسنگ سروسز فراہم کرنے کی مفاہمت پر دستخط ہوگئے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت کا حجم 10 بلین ڈالر ہے۔مفاہمت کے تحت دونوں ملک سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے لیے فائنانسنگ سروسز کے شعبے میں خدمات سر انجام دیں گے۔
مفاہمت کا مقصد سعودی انویسٹمنٹ فنڈ اور فرانسیسی بینک کے درمیان تعاون بڑھانا ہے جس کے تحت فرانسیسی برآمدات بڑھائی جائیں گی۔یہ مفاہمت سعودی وژن 2030 کے حصول میں معاون ثابت ہوگی جس کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔








