لاہور۔27 فروری(اے پی پی )پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کا فیصلہ مشکل تھا لیکن قوم کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فائنل کا 5 مارچ کو لاہور میں انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی …
فائنل دیکھنے کے لئے آئی سی سی سمیت 8مختلف ممالک کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آئیں گے،چیئرمین پاکستان سپر لیگ

مزید خبریں
لاہور۔27 فروری(اے پی پی )پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کا فیصلہ مشکل تھا لیکن قوم کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فائنل کا 5 مارچ کو لاہور میں انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کے فیصلہ سے پوری قوم کا پیغام ہے کہ وہ دہشت گردی سے بلیک میل نہیں ہوں گے ۔قوم نے عزم اور اتحاد کا مظاہر ہ کیا ہے ۔ پی ایس ایل کرکٹ پاکستان کی دھڑکن ہے جو کہ اپنے گھر واپس آئے گی ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت آج منگل کے روز سے آن لائن اور آﺅٹ لیٹس کے ذریعے شروع ہوجائے گی۔








