فاسٹر،سیلزٹیکس،انکم ٹیکس اورایکسپورٹ ری بیٹ سے متعلق تمام کلیمزادا کردئے گئے ، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے فاسٹر،سیلزٹیکس،انکم ٹیکس اورایکسپورٹ ری بیٹ سے متعلق تمام پراسیس شدہ کلیمزکی ادائیگی کردی ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو اپنی ٹویٹ میں کہی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایل ٹی ایل سے متعلق گزشتہ تین برسوں کے کلیمزچندروز قبل ادا کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ فاسٹر، سیلزٹیکس،انکم ٹیکس اورایکسپورٹ ری بیٹ سے متعلق کلیمزکی ادائیگی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ تمام پراسیس شدہ کلیمزکی ادائیگی ہوگئی ہے۔