اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):خارجی دہشت گرد نے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کے خلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کے خلاف اکساتے ہیں،میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور …
فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کے خلاف ذہن سازی کرتے ہیں، خارجی دہشت گرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):خارجی دہشت گرد نے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کے خلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کے خلاف اکساتے ہیں،میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے۔
خارجی دہشت گرد نے کہا کہ کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا،ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس سٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں،فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں افواج پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے کہا کہ کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کیلئے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں،خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ان خوارج نے جھوٹ بولا کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں،جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے کہا کہ میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے،میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے۔خارجی دہشت گرد نے کہا کہ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے، ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔ مذہب کے نام پر دہشت ،نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،سکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔








