فجی جزائر کے جنوب میں 6.0 شدت کا زلزلہ

فجی جزائر کے جنوب میں بدھ کی شب 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔شنہوا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسزکے مطابق زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق رات 10 بج کر 57 منٹ پر آیا۔ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی عرض البلد 26.27 ڈگری اور مغربی طول البلد 178.48 ڈگری پر واقع تھا

بیجنگ ۔16جولائی (اے پی پی):فجی جزائر کے جنوب میں بدھ کی شب 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔شنہوا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسزکے مطابق زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق رات 10 بج کر 57 منٹ پر آیا۔ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی عرض البلد 26.27 ڈگری اور مغربی طول البلد 178.48 ڈگری پر واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی سطح زمین سے تقریباً 345.7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان یا سونامی کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔