پیرس ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) فرانس کے معروف لورو میوزیم میں شعبہ فنون اسلامی قائم کر دیا گیا جس میں 12صدیوں سے زیادہ عرصہ کے اسلامک آرٹ نمائش کے لئے رکھ دی گئی ہے۔ لورو میوزیم میں فنون اسلامی کے حصے کا افتتاح سعودی شہزادی لامیا بن ماجد السعود نے کیا ۔میوزیم کے اس حصے میں ساتویں صدی عیسوی سے 19 ویں صدی تک پھیلے سپین سے ہند …
فرانس،لورو میوزیم میں شعبہ فنون اسلامی کا افتتاح

مزید خبریں
پیرس ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) فرانس کے معروف لورو میوزیم میں شعبہ فنون اسلامی قائم کر دیا گیا جس میں 12صدیوں سے زیادہ عرصہ کے اسلامک آرٹ نمائش کے لئے رکھ دی گئی ہے۔ لورو میوزیم میں فنون اسلامی کے حصے کا افتتاح سعودی شہزادی لامیا بن ماجد السعود نے کیا ۔میوزیم کے اس حصے میں ساتویں صدی عیسوی سے 19 ویں صدی تک پھیلے سپین سے ہند تا عرب، اسلامی فنون کے ارتقاء ادوار کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس سے متعلقہ 3 ہزار فنپارے رکھے گئے ہیں۔سعودی ادارے گلوبل فائونڈیشن کے یونٹ الولید فلنتھراپیز کی لورو میوزیم سے20 سالہ پرانی شراکت داری ہے جس کے تحت دو منزلوں پر مشتمل فنون اسلامی کا مذکورہ حصہ ترتیب دیا گیا ہے۔سعودی شہزادے الولید بن طلال نے 2005 میں میوزیم میں شعبہ فنون اسلامی حصہ بنانے کے لئے23 ملین ڈالر عطیہ کیا تھا۔








