فرانس، مسجد کے باہر اور فلیٹ میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی

پیرس ۔ 3 جولائی (اے پی پی) فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک مسجد کے باہر اور فلیٹ میں فائرنگ کے نتیجہ میں 8 افراد زخمی ہوگئے ۔فرانسیسی اخبار کے مطابق ایوینیوں کے علاقے میں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے رینالٹ کلیو گاڑی میں سوار دو افراد نے الرحمہ مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے …

پیرس ۔ 3 جولائی (اے پی پی) فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک مسجد کے باہر اور فلیٹ میں فائرنگ کے نتیجہ میں 8 افراد زخمی ہوگئے ۔فرانسیسی اخبار کے مطابق ایوینیوں کے علاقے میں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے رینالٹ کلیو گاڑی میں سوار دو افراد نے الرحمہ مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ۔اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار افراد مسجد کے باہر زخمی ہوئے جبکہ دیگر چار افراد پچاس میٹر کے فاصلے پر واقع ایک فلیٹ میں زخمی ہوئے جن میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔

Leave a Reply