اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) فرانس میں مقیم پاکستانی اپنی مہارتوں، امن و امان سے محبت اور محنت کشی کی خوبیوں سے فرانس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پیرس کے قریب مونٹفر میل کے میئر ژیوئر لیمونے سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے میئر کو بتایا کہ پیرس …
فرانس میں مقیم پاکستانی فرانس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں،سفیر معین الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) فرانس میں مقیم پاکستانی اپنی مہارتوں، امن و امان سے محبت اور محنت کشی کی خوبیوں سے فرانس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پیرس کے قریب مونٹفر میل کے میئر ژیوئر لیمونے سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے میئر کو بتایا کہ پیرس اور اس کے گرد و نواح میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو زیادہ تر تجارت، تعمیرات، خدمات اور دیگر مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں، جو قانون پر عملدرآمد کرنے والے شہری ہیں اور فرانس کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی برادری کی معاوت پر میئر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت، رسم و رواج اور تاریخ کو متعارف کروایا جا رہا ہے جو باعث افتخار ہے۔








