فرانس میں 4 روزہ عالمی تجارتی نمائش ” ٹیکس ورلڈ” میں شرکت کے لئے 24 مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)فرانس میں منعقد ہونے والی 4 روزہ عالمی تجارتی نمائش " ٹیکس ورلڈ" میں شرکت کے لئے 24 مئی 2019ءتک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے کا انعقاد 16 سے 19 ستمبر 2019ءکو پیرس، فرانس میں ہو گا۔ جس میں فیبرکس، اپیرل اور ڈینم وغیرہ …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)فرانس میں منعقد ہونے والی 4 روزہ عالمی تجارتی نمائش ” ٹیکس ورلڈ” میں شرکت کے لئے 24 مئی 2019ءتک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے کا انعقاد 16 سے 19 ستمبر 2019ءکو پیرس، فرانس میں ہو گا۔ جس میں فیبرکس، اپیرل اور ڈینم وغیرہ کی مصنوعات/ ملبوسات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply