فرانس نے جارج اور امل کلونی کو شہریت دے دی

پیرس ۔31دسمبر (اے پی پی):فرانس کی حکومت نے کہا ہے کہ جارج کلونی کی اہلیہ امل اور ان کے جڑواں بچوں ایلا اور الیگزینڈر کو فرانسیسی شہریت دے دی گئی ہے۔العربیہ کےمطابق کینٹکی میں پیدا ہونے والے اور جرائم کے موضوع پر بننے والی فلموں کی سیریز "اوشیئنز" کے سٹار اور ان کے خاندان کو شہریت دینے کا اعلان گذشتہ ہفتے کے آخر میں جرنل آفیشل میں کیا گیا تھا …

پیرس ۔31دسمبر (اے پی پی):فرانس کی حکومت نے کہا ہے کہ جارج کلونی کی اہلیہ امل اور ان کے جڑواں بچوں ایلا اور الیگزینڈر کو فرانسیسی شہریت دے دی گئی ہے۔العربیہ کےمطابق کینٹکی میں پیدا ہونے والے اور جرائم کے موضوع پر بننے والی فلموں کی سیریز "اوشیئنز” کے سٹار اور ان کے خاندان کو شہریت دینے کا اعلان گذشتہ ہفتے کے آخر میں جرنل آفیشل میں کیا گیا تھا جہاں فرانسیسی حکومت کے فرامین شائع ہوتے ہیں۔

حکومتی نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی کو ان کے ابتدائی نام امل عَلَم الدین کے ساتھ شہریت دی گئی۔ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جارج کلونی کا درمیانی نام ٹموتھی ہے۔جوڑے نے 2021 میں فرانس میں ایک جائیداد خریدی۔ اکتوبر میں Esquire کو ایک انٹرویو میں کلونی خاندان نے "فرانس کے فارم” کو اپنی بنیادی رہائش گاہ قرار دیا – یہ فیصلہ 64 سالہ اداکار اور ان کی 47 سالہ بیوی نے اپنے بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا تھا۔

جارج نے میگزین کو بتایا کہ میں اپنے بچوں کی ہالی ووڈ کے طور طریقوں پر اور لاس اینجلس میں پرورش کرنے کے بارے میں فکر مند تھا۔ میں نہیں چاہتا کہ وہ گھر سے باہر گھومتے وقت پاپارازی فوٹوگرافرز کے بارے میں پریشان ہوتے پھریں۔ میں نہیں چاہتا کہ ان کا موازنہ کسی اور مشہور شخصیت کے بچوں سے کیا جائے۔جیسا کہ وہ فرانس میں عوام الناس کی توجہ سے دور پرورش پائیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آئی پیڈ پر نہیں ہیں، آپ کو پتا ہے؟ وہ بڑوں کے ساتھ رات کا کھانا کھاتے ہیں اور بعد میں اپنے برتن اندر لے جا کر دھوتے ہیں۔

یہاں ان کی زندگی زیادہ بہتر ہے۔جارج کلونی کے نمائندگان نے پیر کے روز تبصرے کے لیے ایسوسی ایٹڈ پریس کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔یہ فوراً واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کلونی نے اپنی امریکی شہریت برقرار رکھی ہے یا نہیں۔ امل کلونی لبنان میں پیدا ہوئیں اور برطانیہ میں پرورش پائی۔ جبکہ ان کے آٹھ سالہ جڑواں بچوں کی پیدائش لندن میں ہوئی۔

مزید خبریں