فرانس کا لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت پر تشویش کا اظہار ، اسرائیل سے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا مطالبہ

پیرس ۔21نومبر (اے پی پی):فرانس نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فوج سے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفارو نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی فوج سے گولان کی پہاڑیوں سے پیچھے ہٹنے اور شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا …

پیرس ۔21نومبر (اے پی پی):فرانس نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فوج سے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفارو نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی فوج سے گولان کی پہاڑیوں سے پیچھے ہٹنے اور شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدت پر اپنے ملک کی تشویش کا بھی اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدت پر تشویش ہے اور ہم اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں جن میں عام شہری مارے جاتے ہیں۔ پاسکل کونفارو نے مزید زور دیا کہ 27 نومبر 2014 کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی حمایت میں فرانس کا موقف واضح ہے اور اس کے احترام کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں