اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) فرانس کی مختلف جیلوں میں 77 پاکستانی قید ہیں۔ پاکستانی مشن نے فرانس کی حکومت سے ان قیدیوں کی مکمل تفصیلات مانگی ہیں۔ فرانس کے حکام نے اب تک صرف پاکستانی قیدیوں کی تعداد کے بارے میں بتایاہے۔ وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق فرانس کی حکومت نے اپنے قوانین کے تحت ان پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کردی ہے۔ وزرات …
فرانس کی مختلف جیلوں میں 77 پاکستانی قید ہیں وزرات خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) فرانس کی مختلف جیلوں میں 77 پاکستانی قید ہیں۔ پاکستانی مشن نے فرانس کی حکومت سے ان قیدیوں کی مکمل تفصیلات مانگی ہیں۔ فرانس کے حکام نے اب تک صرف پاکستانی قیدیوں کی تعداد کے بارے میں بتایاہے۔ وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق فرانس کی حکومت نے اپنے قوانین کے تحت ان پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کردی ہے۔ وزرات کے ذرائع کے مطابق اب تک فرانس میں ان پاکستانی قیدیوں کے متعلق جو معلومات حاصل ہوئی ہیں، ان کے مطابق پیرس کی جیل میں 38 جبکہ مارسیلے کی جیل میں 14پاکستانی قید ہیں۔ اسی طرح للی کی جیل میں9، لیون میں 8اور رینے کی جیل میں 6پاکستانی قید ہیں۔سٹراسبرگ اور ٹولوس کی جیلوں میں ایک، ایک پاکستانی قید ہے۔








