فرانس کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل مراکش کو بڑا جھٹکا، سٹار مڈفیلڈر اسماعیل صیباری فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر

مراکش کے سٹار فٹ بالر اسماعیل صیباری فرانس کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026کے کوارٹر فائنل میچ سے باہر ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق ہیڈ کوچ محمد اوہابی نے کی ہے۔

بوسٹن۔9جولائی (اے پی پی):مراکش کے سٹار فٹ بالر اسماعیل صیباری فرانس کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026کے کوارٹر فائنل میچ سے باہر ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق ہیڈ کوچ محمد اوہابی نے کی ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بوسٹن کے جلیٹ سٹیڈیم میں شیدول میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراکش کی فٹ بال کوچ نے بتایا کہ اسماعیل صیباری کے علاوہ ٹیم کے تمام کھلاڑی 100 فیصد فٹ ہیں، یہ میچ اسماعیل صیباری کے لئے بہت جلدی آ گیا ہے لیکن امید ہے کہ وہ آئندہ میچز تک فٹ ہو جائیں گے۔ اسماعیل صیباری جنہوں نے حال ہی میں ہالینڈ کے کلب پی ایس وی آئندھووین سے 50 ملین یورو (57 ملین ڈالر) کے عوض بائرن میونخ میں شمولیت اختیار کی ہے، فیفا ورلڈ کپ مکوششیں مراکش کے اہم ترین کھلاڑی رہے ہیں۔

انہوں نے گروپ سٹیج کے تمام 3 میچوں میں گول کیے اور راؤنڈ آف 32 میں ہالینڈ کے خلاف پینلٹی شوٹ آؤٹ پر فیصلہ کن گول بھی داغا تھا، تاہم کینیڈا کے خلاف راؤنڈ آف 16 میچ میں وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔مراکش کی ٹیم 2022 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں ملنے والی 0-2 کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے میدان میں اترے گی۔ کوچ محمد اوہابی نے ان تجاویز کو مسترد کر دیا کہ کوارٹر فائنل تک پہنچنا ہی ان کی ٹیم کے لئے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل کا میچ ہر حال میں جیتنا چاہتے ہیں اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی پوری  کریں گے۔ دوسری جانب مراکش اور ریل میڈرڈ کے سٹار کھلاڑی ابراہیم ڈیاز کا کہنا تھا کہ وہ فرانس جیسی مضبوط ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں اپنی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔ واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں سپین یا بیلجیم کے مدِ مقابل آئے گی۔