پیرس ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) فرانسیسی شہر نیس میں حملے کے سلسلے میں مزید 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان افراد کو نیس کے گرد و نواح سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ان میں فرانس اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔ اس سے قبل 6 افراد کو اس حملے میں ملوث ہونے کے …
فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہ میں مزید 8 افرادگرفتار

مزید خبریں
پیرس ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) فرانسیسی شہر نیس میں حملے کے سلسلے میں مزید 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان افراد کو نیس کے گرد و نواح سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ان میں فرانس اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔ اس سے قبل 6 افراد کو اس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ جولائی میں نیس میں ہونے والے حملے میں 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔








