فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز کل (اتوارسے )فرانس میں ہوگا

رواں سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 125 واں ایڈیشن کل (اتوار سے) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ ای ایس پی این کے مطابق ٹورنامنٹ کا کوالیفیکیشن رائونڈ 18 مئی سے شروع ہوا تھا جو مکمل ہوچکا ہے ۔میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے …

پیرس ۔23مئی (اے پی پی):رواں سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 125 واں ایڈیشن کل (اتوار سے) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ ای ایس پی این کے مطابق ٹورنامنٹ کا کوالیفیکیشن رائونڈ 18 مئی سے شروع ہوا تھا جو مکمل ہوچکا ہے ۔میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔ گزشتہ سال مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہسپانوی نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز اعزاز حاصل کیا تھا تاہم وہ فٹنس مسائل کے باعث رواں سال میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکی ٹینس سٹا ر کوکوگف اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں سپین کے ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوگی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں اٹلی کی ٹینس کھلاڑی سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پائولینی اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔رواں سال کا دوسرا میگا ایونٹ 24 مئی سے شروع ہوکر 8جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں