فریال تالپور سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، سندھ میں ریلوے سروسز کی بہتری پر تبادلہ خیال

فریال تالپور سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، سندھ میں ریلوے سروسز کی بہتری پر تبادلہ خیال

کراچی ۔27اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے زرداری ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان ریلوے کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں، آپریشنل امور اور سروسز کی بہتری پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ صوبہ سندھ سے متعلق ریلوے کے مختلف مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار، رکن سندھ اسمبلی سہیل انور خان سیال اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ بیرسٹر شبیر شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عوامی سہولت کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں