فضائی حدود کی بندش سے سی اے اے کو ساڑھے آٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا‘ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

کراچی۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث اس سال فروری سے فضائی حدود پر لگائی گئی بندش کی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ساڑھے آٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے البتہ بھارت کا خسارہ اس سے دگنا ہے تاہم اس اہم موڑ پر دونوں طرف سے کشیدگی میں کمی …

کراچی۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث اس سال فروری سے فضائی حدود پر لگائی گئی بندش کی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ساڑھے آٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے البتہ بھارت کا خسارہ اس سے دگنا ہے تاہم اس اہم موڑ پر دونوں طرف سے کشیدگی میں کمی کرنے والے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ سی اے اے کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی اے اے کی تنظیم نو کی تجویز کی وجہ تیکنیکی ہے جس سے ادارے میں نئی تیزی آئے گی، سی اے اے کے ریگولیٹری اور کمرشل/ائیرپورٹ سروسز فنکشن کو علیحدہ کرنے کا مقصد ادارے کی استعداد کو بڑھانے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی ڈاﺅن سائزنگ یا راٹ سائزنگ نہیں ہوگی بلکہ نمو زور پکڑے گی اور دور رس فوائد حاصل ہوں گے۔

Leave a Reply