فلسطینیوں کے لئے امداد کے حامی آسٹریلوی شہریوں کی تعداد اسرائیل کو امداد کے حامیوں سے بڑھ گئی

کینبرا۔14نومبر (اے پی پی):فلسطینیوں کے لئے امداد روانہ کرنے کے حامی آسٹریلوی شہریوں کی تعداد اسرائیل کو امداد فراہم کرنے کی حمایت کرنےوالوں سے زیادہ ہوگئی۔ یہ بات آسٹریلیا کے سماجی تحقیق کے ادارے ایسنشل کی طرف سے جاری سروے رپورٹ میں بتائی گئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ اسرائیل حماس تنازعہ کے آغاز میں اسرائیل کے لئے امداد بھجوانے کے حامی …

کینبرا۔14نومبر (اے پی پی):فلسطینیوں کے لئے امداد روانہ کرنے کے حامی آسٹریلوی شہریوں کی تعداد اسرائیل کو امداد فراہم کرنے کی حمایت کرنےوالوں سے زیادہ ہوگئی۔ یہ بات آسٹریلیا کے سماجی تحقیق کے ادارے ایسنشل کی طرف سے جاری سروے رپورٹ میں بتائی گئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ اسرائیل حماس تنازعہ کے آغاز میں اسرائیل کے لئے امداد بھجوانے کے حامی آسٹریلوی شہریوں کا تناسب 23 فیصد جبکہ فلسطینیوں کے لئے امداد بھجوانے کے حامی آسٹریلوی شہریو ں کا تناسب 13 فیصد تھا جو اب تبدیل ہو کر بالترتیب 17 فیصد اور 21 فیصد ہو گیا ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 63 فیصد آسڑیلوی شہریوں کا خیا ل ہے کہ ان کے ملک کو دیگر ممالک کے باہمی تنازعات سے دور رہنا چاہیے ۔ اس تنازعہ پر آسٹریلوی حکومت کے ردعمل سے مطمئن آسٹریلوی شہریوں کی تعداد ایک تہائی سے بھی کم ہے جبکہ دو تہائی آسٹریلوی شہریوں نے کہا کہ وہ اس تنازعے کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافے کے خطرے کے بارے میں فکر مند ہیں ۔ سروے کے مطابق 63 فیصد آسٹریلوی شہری اپنے ملک میں موجود یہودیوں اور فلسطینی برادری کے درمیان کشیدگی کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ■