رام اللہ ۔20اگست (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی نےصدرمحمود عباس کے دورہ غزہ کی تیاریاں شروع کر دیں۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفانے بتایا ہے کہ فلسطینی قیادت نے صدر محمود عباس اور فلسطینی قیادت کے ارکان کی غزہ کی پٹی روانگی کی تیاری کے لیے دنیا بھر میں اپنی نقل و حرکت اور رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر محمود عباس اور فلسطینی قیادت کے ارکان کے …
فلسطینی اتھارٹی نےمحمود عباس کے دورہ غزہ کی تیاریاں شروع کر دیں

مزید خبریں
رام اللہ ۔20اگست (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی نےصدرمحمود عباس کے دورہ غزہ کی تیاریاں شروع کر دیں۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفانے بتایا ہے کہ فلسطینی قیادت نے صدر محمود عباس اور فلسطینی قیادت کے ارکان کی غزہ کی پٹی روانگی کی تیاری کے لیے دنیا بھر میں اپنی نقل و حرکت اور رابطے شروع کر دیئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر محمود عباس اور فلسطینی قیادت کے ارکان کے غزہ کی پٹی کے دورے کا مقصد نسل کشی کے شکار فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔محمود عباس کا دورہ غزہ ریاست فلسطین اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے دائرہ اختیارمیں ہے اور فلسطینی ریاست کے پورے علاقے کی ذمہ داری اور قومی اتحاد کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان، عرب اورمسلمان ، عرب ممالک ،او آئی سی، یورپی اور افریقی یونین سے اس سلسلے میں بات چیت کی گئی ہے۔ دنیا کے دیگر اہم ممالک اور طاقتیں اس قدم کی کامیابی کو یقینی بنانے اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیل کو بھی اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔








