رام اللہ۔7نومبر (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمود عباس نے توقع ظاہر کی ہے ڈونلڈ ٹرمپ بطور امریکی صدر فلسطینی کے موقف کی حمایت کریں گے۔ العربیہ کے مطابق محمود عباس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار امریکی صدراتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد کے پیغام میں کیا ہے۔فلسطینی صدر نے اپنے مبارکباد کے لیے بیان میں اس اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ بطور …
فلسطینی اتھارٹی کے صدرکی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار امریکی صدراتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
رام اللہ۔7نومبر (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمود عباس نے توقع ظاہر کی ہے ڈونلڈ ٹرمپ بطور امریکی صدر فلسطینی کے موقف کی حمایت کریں گے۔
العربیہ کے مطابق محمود عباس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار امریکی صدراتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد کے پیغام میں کیا ہے۔فلسطینی صدر نے اپنے مبارکباد کے لیے بیان میں اس اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ بطور صدر آپ کے زیر قیادت امریکا فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے جائز اور قانونی موقف کی حمایت کرے گا۔
بیان میں یہ بھی توقع ظاہر کی گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حق آزادی، حق خود ارادیت اور بین الاقوامی قانون کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے لیے فلسطینی عزم کی توثیق کریں گے۔








