فلسطینی برسرزمین مزاحمت جاری رکھیں، علی خامنہ ای کی تلقین

تہران ۔ 23 فروری (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطینیوں پر زوردیا ہے کہ وہ برسر زمین اپنی مزاحمت جاری رکھیں اور اوسلو معاہدے کے نتائج وعواقب سے اپنا ناتا توڑ لیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق انھوں نے فلسطینیوں پر یہ بھی زوردیا ہے کہ وہ اپنے داخلی اختلافات پر تنازعہ بننے سے قبل ہی قابو پالیں۔علی خامنہ ای کی جانب سے یہ …

تہران ۔ 23 فروری (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطینیوں پر زوردیا ہے کہ وہ برسر زمین اپنی مزاحمت جاری رکھیں اور اوسلو معاہدے کے نتائج وعواقب سے اپنا ناتا توڑ لیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق انھوں نے فلسطینیوں پر یہ بھی زوردیا ہے کہ وہ اپنے داخلی اختلافات پر تنازعہ بننے سے قبل ہی قابو پالیں۔علی خامنہ ای کی جانب سے یہ بیان تہران کے زیر انتظام ”فلسطینی انتفاضہ کی حمایت“ کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔اس کانفرنس میں مختلف فلسطینی دھڑے اور گروپ شریک ہیں لیکن صدر محمود عباس کے زیر قیادت فلسطینی اتھارٹی کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply