رام اللہ ۔4فروری (اے پی پی):فلسطینی صدر محمود عباس نے پی ایل او کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیاہے۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق صدر محمود عباس نے پہلی مرتبہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی پارلیمنٹ فلسطین نیشنل کونسل (پی این سی) کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے جو یکم نومبر کو منعقد ہوں گے۔ محمود عباس جو فلسطینی اتھارٹی اور …
فلسطینی صدر محمود عباس کا پی ایل او کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان

مزید خبریں
رام اللہ ۔4فروری (اے پی پی):فلسطینی صدر محمود عباس نے پی ایل او کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیاہے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق صدر محمود عباس نے پہلی مرتبہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی پارلیمنٹ فلسطین نیشنل کونسل (پی این سی) کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے جو یکم نومبر کو منعقد ہوں گے۔
محمود عباس جو فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او دونوں کے صدر ہیں، نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’جہاں بھی ممکن ہو سکا فلسطین کے اندر اور باہر دونوں مقامات پر انتخابات منعقد کیے جائیں گے تاکہ کہیں بھی مقیم فلسطینی عوام کی ممکنہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔








