فلوجہ کے آزاد حصے پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا

بغداد۔ 26 جون(اے پی پی) بغداد آپریشنز کمانڈ نے ہفتے کے روز ایک میڈیکل سنٹر کی عمارت پرعراقی پرچم لہرانے کی اطلاع دیتے ہوے کہا ہے کہ داعش کے خلاف عراقی سکیورٹی فورسز کی یہ ایک نئی نمایاں کامیابی ہے۔عراقی حکومت نے بھی ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ اس کی فورسز نے فلوجہ کے علاقے المعلمین کو داعش کے جنگجووں سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے۔اس نے …

بغداد۔ 26 جون(اے پی پی) بغداد آپریشنز کمانڈ نے ہفتے کے روز ایک میڈیکل سنٹر کی عمارت پرعراقی پرچم لہرانے کی اطلاع دیتے ہوے کہا ہے کہ داعش کے خلاف عراقی سکیورٹی فورسز کی یہ ایک نئی نمایاں کامیابی ہے۔عراقی حکومت نے بھی ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ اس کی فورسز نے فلوجہ کے علاقے المعلمین کو داعش کے جنگجووں سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے۔اس نے مزید کہا ہے کہ عراقی فورسز نے داعش کے متعدد جنگجووں کا قلع قمع کردیا ہے اور ان کے اسلحے کو بھی تباہ کردیا ہے۔

Leave a Reply