فلپائن کے صوبہ ازابیلا میں تہوار کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے پیر کو بتایا ہے
فلپائن ، نامعلوم افراد کی تہوار میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ، 4 زخمی

مزید خبریں
منیلا۔25مئی (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ ازابیلا میں تہوار کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے پیر کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات کو تقریباً 7:50 بجے اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد پولیس افسر کے گھر کے سامنے تہوار کی ایک تقریب میں شریک تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے،مشتبہ حملہ آور واردات کے بعد ایک وین اور دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔








