منیلا۔13نومبر (اے پی پی):فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے شمال مشرقی علاقے اولونگاپو سٹی میں ٹرک اور کار میں تصادم سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ رات 8 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کار شہر کی طرف واپس جارہی تھی کہ راستے میں ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو …
فلپائن ، ٹرک اور کار میں تصادم سے 4 افراد ہلاک

مزید خبریں
منیلا۔13نومبر (اے پی پی):فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے شمال مشرقی علاقے اولونگاپو سٹی میں ٹرک اور کار میں تصادم سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ رات 8 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کار شہر کی طرف واپس جارہی تھی کہ راستے میں ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، جنہیں امدادی ٹیموں نے سٹی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔








