فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے اموات بڑھ کر 66 ہو گئیں

منیلا۔25اکتوبر (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان’’ ٹرامی‘‘سے سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں اموات کی تعداد بڑھ کر66ہو گئی ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق سیلاب کے باعث شدید متاثرہ ہونے والے علاقے بیکول کے پولیس ڈائریکٹر آندرے ڈیزون نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث متعدد رہائشیوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لی جنہیں امدادی کارکن نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ موسلا دھار …

منیلا۔25اکتوبر (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان’’ ٹرامی‘‘سے سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں اموات کی تعداد بڑھ کر66ہو گئی ہے ۔

اے ایف پی کے مطابق سیلاب کے باعث شدید متاثرہ ہونے والے علاقے بیکول کے پولیس ڈائریکٹر آندرے ڈیزون نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث متعدد رہائشیوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لی جنہیں امدادی کارکن نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ موسلا دھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب سےدرجنوں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ اموات کی تعداد بڑھ کر 66 ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اب بھی اپنے گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔ تاہم اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں