وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اس کمیٹی کے سربراہ اور ڈویژن کے سیکرٹری عامر حسن اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے

فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات تجویز کرنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی قائم وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اس کمیٹی کے سربراہ اور ڈویژن کے سیکرٹری عامر حسن اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے فنکاروں …

فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات تجویز کرنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی قائم
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اس کمیٹی کے سربراہ اور ڈویژن کے سیکرٹری عامر حسن اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات تجویز کرنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اس کمیٹی کے سربراہ اور ڈویژن کے سیکرٹری عامر حسن اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں پی ٹی وی کے چیئر مین عطا ءالحق قاسمی ، معروف اداکارہ زیبا محمد علی، معروف فنکار سہیل احمد عزیزی، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ، معروف فلمساز سید نور، فلمساز اعجاز احمد گل، مشہور اداکارہ لیلیٰ زبیری، ماسٹر پرویز حیدر اور وائلن نواز رئیس خان شامل ہیں۔

Leave a Reply