اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) دیہی علاقوں کی خواتین کی فنی و پیشہ وارانہ تربیت اور ویلیو چین کے کاروبار میں ان کی شمولیت سے خواتین کے ذرائع آمدن میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اینگرو فاونڈیشن کے سربراہ امان الحق نے کہا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں کی خواتین پہلے ہی بہت زیادہ محنت کرتی ہیں تاہم ان کا معاوضہ کم ہونے کی وجہ …
فنی و پیشہ وارانہ تربیت، ویلیو چین کے کاروبار میں شمولیت سے دیہی علاقوں کی خواتین کے ذرائع آمدن میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے، سربراہ اینگرو فاونڈیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) دیہی علاقوں کی خواتین کی فنی و پیشہ وارانہ تربیت اور ویلیو چین کے کاروبار میں ان کی شمولیت سے خواتین کے ذرائع آمدن میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اینگرو فاونڈیشن کے سربراہ امان الحق نے کہا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں کی خواتین پہلے ہی بہت زیادہ محنت کرتی ہیں تاہم ان کا معاوضہ کم ہونے کی وجہ سے انہیں مردوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کو چاہئے کہ دیہی خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ وہ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں جس سے شرح تعلیم کے اضافہ میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کے ذرائع آمدنی میں اضافہ کیلئے ان کی فنی و پیشہ وارانہ تربیت کے تحت انہیں ویلیو چین کے کاروبار سے منسلک کیا جا سکے گا جس سے وہ بہتر خاندانی منصوبہ بندی اور زیادہ سے زیادہ بچت کے ذریعے اپنی خاندان کے استحکام میں معاون ثابت ہو سکیں گی۔








